کراچی (نمائندہ نوائے وقت) سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اطلاعات میں اربوں کی کر پشن سے متعلق فریقین کو آئندہ سماعت پر تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ بدھ کو سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو محکمہ اطلاعات میں اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن اور دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں تئیس اگست تک توسیع کر دی۔