لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کے سربراہ کے عہدے پر برقرار رکھنے کیلئے درخواست پر الیکشن کمشن اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ نوازشریف کی میڈیا کوریج پر پابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کی دی گئی۔ ہائیکورٹ نے نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر قابل سماعت ہونے کے حوالے سے مزید دلائل طلب کر لئے۔