لاہور (خصوصی رپورٹر) جنرل (ر) مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ، چودھری شجاعت کی ق لیگ اور شیخ رشید احمد کی عوامی مسلم لیگ کے اشتراک عمل کے امکانات بڑھ رہے ہیں تاہم فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر صاحب پگارا کا ان کے پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا بظاہر ممکن نہیں البتہ مسلم لیگ ن کی قیادت سے ناراض دو بڑے سیاستدان غوث علی شاہ اور ذوالفقار علی کھوسہ اس پلیٹ فارم پر جا سکتے ہیں۔ جہاں تک مسلم لیگ ن کے دیگر عہدیداران یا ارکان اسمبلی کا تعلق ہے ان میں سے کوئی ان رہنمائوں کے ساتھ جائے گا اس کا امکان بہت ہی کم ہے۔ ماضی قریب میں مسلم لیگوں کو اکٹھا کرنے کے خواہاں مسلم لیگی لیڈر مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی کی مختلف تعداد اپنے ساتھ بتاتے رہے ہیں لیکن تاحال ان کے دعووں میں کوئی سچائی نظر نہیں آئی۔
.ق لیگ، عوامی مسلم لیگ، مشرف کی جماعت میں اشتراک عمل کے امکانات بڑھ گئے
Aug 17, 2017