اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)سوسائٹی آف بحریہ انکلیوریذیڈنٹس رجسٹرڈ نے بحریہ انکلیوکے رہائشیوں کے گھروں کی بحریہ ٹاﺅن انتظامیہ کی طرف سے انشورنس کی سہولت فراہم کیے جانے کی پالیسی کاخیرمقدم کیاہے اورکہاہے کہ بحریہ انکلیوکی تعمیروترقی میں بھرپورکردار اداکیاجائےگا ا س حوالے سے سوسائٹی آف بحریہ انکلیور یزیڈنٹس (73)رجسٹرڈ عہدے داران کاسوسائٹی کے دفترمیں صدرسوسائٹی عبدالاحدحقانیکی زیرصدارت منعقدہوا اجلاس میں سائرہ پرویزایگزیکٹوڈائریکٹربحریہ انکلیوکاشکریہ اداکیاگیا کہ جنھوں نے سوسائٹی کی طرف سے تحریرشدہ خط کی روشنی میں سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری سے ملاقات کے لیے اپنی نیابت کاذمہ بحریہ نکلیوکی سوسائٹی کے سینئرسیکورٹی انچارج کرنل( ر)شاہدکوسونپا جنھوں نے نہایت توجہ سے سوسائٹی کے نمائندے کی معروضات کوسنا اورہرممکن تعاون کایقین دلایا اجلاس میں بحریہ انکلیوکے رہائشیوں کے گھروں کی بحریہ کی طرف سے انشورنس کی سہولت فراہم کیے جانے کی پالیسی کاخیرمقدم کیاگیا۔