اسلام آباد شہرکا صدر انجم عقیل خان کو بنایا جائے‘ اختر اعوان

Aug 17, 2017

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ اسلام آباد کے سٹی کے آرگنائزر اختر اعوان نے کہا کہ انجم عقیل خان سابق ممبران قومی اسمبلی ایک مضبوط مسلم لیگی ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں پارٹی کا ساتھ دیا اور جب 9 اگست کووہ اسلام آباد سے لاہور ریلی میں روانہ ہوئے تو خیبر پلازہ میں سب سے زیادہ لوگ انجم عقیل خان کے کیمپ میں تھے۔ یوتھ ونگ‘ شعبہ خواتین اور مسلم لیگی و دیگ ر اور لوگ انجم عقیل کے ساتھ ہیں۔ اختر اعوان نے مزید کہا کہ اسلام آباد شہرکا صدر انجم خان کو بنایا جائے۔ کیونکہ ڈاکٹر طارق فضل چودھری صاحب منسٹر ہیں اور ان کے پاس ٹائم نہیں ہوتا۔ شہر میں مسلم لیگ ہا¶س ختم ہو چکا ہے اور ورکرز کے پاس کوئی جگہ نہیں ہے۔ جہاں پر اکٹھے ہو سکیں اور پبلک سیکرٹریٹ نہیں ہے۔ اختر اعوان نے کہا کہ میں میاں محمد نوازشریف اور میاں شہباز شریف سے یہ مطالبہ کرتا ہوں کہ اسلام آباد فیڈرل کیپیٹل کا صدر انجم عقیل خان کو بنایا جائے۔

مزیدخبریں