ہلال احمر پاکستان اور ہلال احمر افغانستان کے مابےن تعاون کا سمجھوتہ

Aug 17, 2017

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) ہلال احمر پاکستان اور ہلال احمر افغانستان نے انسانی فلاح و بہود سے متعلق مختلف شعبوںمےںدوطرفہ تعاون بڑھانے کا فےصلہ کےا ہے۔دونوں ادارے انسانی اور قدرتی آفات مےں کمی ، مربوط برادر ی پر مبنی قدرتی آفات مےں کمی اور ان سے نبردآزما ہونے، سکولوں کی حفاظت ،صاف اورشفاف خون کی فراہمی، صنفی مرکزی جامعےت، بارودی سرنگوں سے ہونے والی انسانی اموات مےں کمی اورصاف پانی و صحت مندماحول کی فراہمی سے متعلق منصوبوں مےں مل کر کام کرےں گے ۔صحافےوں کے اےک گروپ سے بات کرتے ہوئے چیئرمےن ڈاکٹر سعےد الٰہی نے کہا کہ دونوں اداروں کا باہمی تعاون نہ صرف سرحد کے دونوں اطراف کسی بھی شکل مےں ظہور پز ہونے والی ہنگامی صورت حال سے بہترو موثر طرےقے سے نبردآزما ہونے مےں مددگارومعاون ثابت ہو گا بلکہ ان کی پےشہ ورانہ استعداد و صلاحےت مےں خاطر خواہ اضافے کا باعث بھی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ادارے سرحد بند ہونے کی صورت مےں پھنس جانے والے لوگوں کے لئے اپنی اپنی سرحدی حدودمےں تمام ضروری اشےا سے لےس و آراستہ موبائل رےلےف اور مےڈےکل کےمپ بھی قائم کرےں گے۔ ڈاکٹر سعےد الٰہی نے کہا کہ ہلال احمر پاکستان اسلام آباد مےں اےک شاندارطبعی بحالی مرکز بھی قائم کررہی ہے۔

مزیدخبریں