آئین اورپارلیمنٹ کی بالادستی کی جدوجہد جاری رکھیں گے، ابرار رضوی

Aug 17, 2017

اسلام آباد(خبر نگار خصو صی )آئین قانون وپارلیمنٹ کی بالادستی وفاق کی یکجہتی وسلامتی کے لیے اپنی بے مثال جدوجہد جاری رکھیں گے۔ وطن عزیز کی 70 ویں سالگرہ پر پی پی پی اسلام آباد سٹی کے نائب صدر فرخ قریشی کے زیر اہتمام UC-30 اسلام آباد میں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن فیڈرل کونسل سید ابرار رضوی ،سٹی صدر افتخار شہزادہ، جنرل سیکرٹری اظہر علی خان اور سابق ڈویژنل صدر راجہ عمران اشرف نے کہا کہ ہم اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ پی پی پی نے اپنے اپنے ملک کے تحفظ اور سلامتی کے لیے تاریخ ساز قربانیوں کی داستان رقم کی ہے ان رہنماﺅں نے اس عہد کی بھی تجدید کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو بے نظیر کاروان جمہورپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی راج کے قیام کے لیے کامیابی سے اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے اور آئندہ انتخابات میں سیاسی مخالفین کو حیران کردیں گے۔تقریب میں زاہد اقبال، محمد اعظم گجر، خالد حبیب ڈار، قاضی تصور، چوہدری محمد یوسف، اسرائیل الخیری، عظمی اوشو، ندا نذیر اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں لوک فنکار عباس جٹ اور رفیع اعوان نے ترانے پیش کیے۔رضا بنگش کی قیادت میں جی سیون ون کے نوجوانوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ابرار رضوی نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان بلاول بھٹو کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں اور ملک کی سیاسی تاریخ میں پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے فعال سیاسی کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

مزیدخبریں