اسلام آباد(پ۔ ر)پاکستان ٹیلی کمیونےکےشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے ایشیا پیسفک ٹیلی کمیونٹی(اے پی ٹی) کے تعاون سے اسلام آباد مےںسہ روزہ ”ساﺅتھ ایشین ٹیلی کمےونےکےشن رےگولےٹر ز کونسل“ (سےٹرک ) ورکشاپ کا انعقادکےا ےہ ورکشاپ کل تک جاری رہےگی افتتاحی تقرےب مےںاے پی ٹی کی سیکرٹری جنرل اریوان ہورنگسی، چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر اسماعیل، ممبر ٹیلی کام ، اےم او آئی ٹی مدثر حسین، پی ٹی اے اور فریکوینسی ایلوکیشن بورڈکے سینئر افسران، ٹےلی کام آپرےٹرز،وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام کے علاوہ اے پی ٹی کے 9ممبر ممالک انڈونےشےائ، افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، ایران، نیپال، مالدیپ اور سری لنکا کے نمائندے اس بین الاقوامی تقریب میں شرکت کر رہے ہےں، سےکرٹری جنرل اے پی ٹی اریوان ہورنگسی نے کہا کہ ورکشاپ مختلف آپریٹروں، مختلف خدمات اور مختلف ٹیکنالوجی کے ماحول میں ممبر ممالک کو سپیکٹرم سے متعلقہ ریگولیٹری مسائل کو سمجھنے اور علاقائی سطح پر اس کے بہترین ممکنہ حل کے جا ئزے میں ممدومعاون ثابت ہوگی ۔
اسلام آباد مےں”ساﺅتھ ایشین ٹیلی کمےو نےکےشن رےگولےٹرز کونسل“ ورکشاپ کا انعقاد
Aug 17, 2017