لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرکٹرز کو ورلڈ الیون ٹیم کے ساتھ پاکستان جانے کی اجازت دینے سے انکار۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی نے ورلڈ الیون ٹیم کے انتخاب کا اختیار سابق زمبابوین کپتان اینڈی فلاور کو دے رکھا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو موصول ہونیوالی اطلاعات میں آسٹریلوی بورڈ نے واضح الفاظ میں اپنے کرکٹرز کو تنبیہ کی ہے کہ کوئی بھی سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ یا موجودہ ٹیم میں شامل کھلاڑی پاکستان نہیں جائے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا کا موقف ہے کہ کھلاڑیوں کی سیکورٹی اولین ترجیح ہے، ہم پاکستان میں سیکورٹی سے مطمئن نہیں۔اس سے قبل نیوزی لینڈ بورڈ بھی اپنے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کو اجازت دینے سے انکار کرچکا ہے جبکہ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کیلئے برطانوی اور جنوبی افریقی کرکٹرز سے رابطے تیزکردئیے گئے ہیں۔