ضلع کچہری میں بجلی کی عدم فراہمی مقدمات کی کمپیوٹرائزڈ پیشی فہرستیں جاری نہ ہوسکیں

لاہور (اپنے نامہ نگار سے ) ضلع کچہری میں بجلی ٹرانسفارمر خراب اور بجلی لوڈشیڈنگ معمول بن گئی۔ عدالتوں کو متبادل بجلی فراہم کرنے والا جنریٹر بھی عدالتی وقت شروع ہونے کے دو گھنٹے بعد تک بھی نہ چل سکا ۔ضلع کچہری میں بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے مقدمات کی کمپوٹرائزڈ پیشی فہرستیں جاری نہ ہو سکیں جس سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، اس سلسلے میں عدالتی عملے کا موقف تھا کہ بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے مقدمات کی کمپیوٹرائزڈ فہرستیں پرنٹ نہیں ہو سکیں، ضلع کچہری کی عدالتوں کو بر وقت بجلی کی فراہمی ممکن نہ ہونے سے سماعت بھی متاثر ہوئی اور پراسکیوٹرز سمیت عدالتی عملہ بجلی کی بحالی تک کمرہ عدالتوں میں اندھیرے چھانے کی وجہ سے کمروں سے باہر بیٹھنے پر مجبور رہے،تاہم عدالتی وقت شروع ہونے کے تین گھنٹوں بعد جنریٹر چلا کر عدالتوں کو بجلی فراہم کر دی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...