لاہور(نامہ نگار)گارڈن ٹاؤن پولیس نے کلمہ چوک کے قریب رشوت نہ دینے پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے اور انڈر پاس پل سے نیچے پھینک کر نوجوان کو شدید زخمی کرنے پر مقدمہ درج کر لیا۔ کلمہ چوک انڈر پاس پر واقعہ پیش آیا۔ 22سالہ نوجوان ز وہیب ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ گارڈن ٹائون پولیس نے زخمی کے دوست وقاص کی مدعیت میں ٹی اے ایس آئی خالد، کانسٹیبل شاہد اور دو نامعلوم اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ پولیس نے تاحال کسی پیٹی بند بھائی کو گرفتار نہیں کیا۔