اورنج میٹر وٹرین آٹومیٹک ہے، ڈرائیور کے بغیر چلے گی: خواجہ احمد حسان

Aug 17, 2017

لاہور(خصوصی نامہ نگار) سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے بتایا ہے کہ لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین مکمل طور پر آٹومیٹک ہوگی جو ڈرائیور کے بغیر چلے گی ۔ چین کی شنگھائی پورٹ(بندر گاہ) پر پہلی ٹرین بحری جہاز میں لوڈ کر دی گئی ہے جو 15ستمبر تک کراچی اور اگلے ماہ تک کے آخر تک لاہور پہنچ جائے گی ۔ بجلی سے ٹرین چلانے کے لئے ملتان روڈ پر شاہ نور سٹوڈیو اورجی ٹی روڈ پر انجینئرنگ یونیورسٹی کے قریب دو ہائی وولٹیج سب سٹیشن15ستمبر تک کام کرنا شروع کردیں گے ۔ ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک پیکیج ون میں عدالتی حکم امتناعی کے باعث روکے گئے مقامات کے علاوہ تمام دستیاب جگہ پر تعمیراتی کام مکمل کیا جا چکا ہے ۔ وہ گزشتہ روز اورنج لائن منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے - اجلاس کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پر منصوبے کا 73فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔ خواجہ احمد حسان نے ہدایت کی کہ میٹرو ٹرین کے ہر سٹیشن پر ایک علیحدہ اور مکمل پراجیکٹ کے طور پر کام کیا جائے۔

مزیدخبریں