خیبرپختونخوااسمبلی ‘ اپوزیشن ارکان کو تقریرکا موقع نہ ملنے پراحتجاج

پشاور(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوااسمبلی میں خواتین اپوزیشن اراکین نے تقریرکا موقع نہ ملنے پر ایوان سے احتجاجاًواک آئوٹ کیا۔ جمعرات کے روز اسمبلی اجلاس کے دوران قائدایوان کے انتخاب کے بعد جب حکومتی واپوزیشن اراکین نے تقریرختم کی تو سپیکرمشتاق احمد غنی نے نومنتخب وزیراعلیٰ محمودجان کو تقریرکاموقع فراہم کیا جس پر اپوزیشن کی خواتین اراکین ناراض ہوگئیں اورانہوں نے احتجاجاًایوان سے واک آئوٹ کیا سپیکرکاموقف تھاکہ انہوں نے تمام پارٹی کے اراکین کو تقریرکاموقع دیا ہے اب مزید کسی رکن کو بولنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔
خواتین ارکان

ای پیپر دی نیشن