نمایاں خدمات پر سندھ کے 257ا سکائوٹ لیڈرز کو ایوارڈز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدر مملکت و چیف اسکائوٹ پاکستان صدر ممنون حسین کی جانب سے اسکائوٹنگ میں نمایاں خدمات پر سندھ کے 257اسکائوٹ لیڈرز کو صدارتی ایوارڈزدیئے گئے ہیں ۔ سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کو اسکائوٹنگ کی سرپرستی کرنے اور اسکائوٹنگ میں نمایاں خدمات پر صوبائی سیکریٹری سید اختر میر اور پروفیسر انوار احمد زئی کو اعلی ترین اسکائوٹ ایوارڈ سلور کیمل جبکہ جسٹس (ر) حسن فیروز ، محفوظ یار خان ، بہرام ڈی آواری ، جوئیل اینڈریوز اور مولا بخش لاڑک اور اقبال سیال کو اسکائوٹنگ میں طویل ترین خدمات پر لانگ سروس میڈیلین دیا گیا ہے علاوہ ازیں پروفیسر رئیس علوی ، ڈاکٹر منسوب صدیقی ، ڈاکٹر ناصر انصار ، کمشنر عباس بلوچ، ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھانی ، طارق نظامانی ، عبد الحئی خان ، حسین مرزا ، امام بخش نانگور ، فرقان احمد یوسفی ، طاہر شیخ ، معین اظہر صدیقی اور ظفر سلطانہ کو سلور فیلکن کے ایوارڈز دئیے گئے ہیں ۔ صدر مملکت کی جانب سے سید ظفر حسین ، حبیب الدین ، محمد جاوید ، شبیر عبد العلی، صادق جعفری ، ارشد آرئیں ، انور علی بھٹی ، فقیر محمد ڈایو ،جبار لغاری ، عمر سومرو، عابد زیدی ، آغا طاہر، نظام شیخ ، طارق علی ، نثار مغیری ، مہر النساء ملک، نزہت بخاری ، علی اصغر شاہ ، آصف فاروقی ، لیاقت ملاح،سمیت 145اسکائوٹس لیڈرز کو بار ٹو دی میڈل آف میرٹ اور میڈل آف میرٹ ایوارڈ کئے گئے ہیں جبکہ 82اسکائوٹلیڈرز کو سر ٹیفکیٹ آف کمانڈیشن دیئے گئے ہیں ۔ صوبائی کمشنر محمد صدیق میمن نے ایوارڈ ز حاصل کرنے والے اسکائوٹس لیڈر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی محنت اور کوششوں کے باعث سندھ میں آج اسکائوٹ تحریک دیگر صوبوں سے زیادہ متحرک ہے ۔ علاوہ ازیں بعد از مرگ مرحوم حسین غلام علی کو سلور کیمل اور منین روشن کو لانگ سروس میڈیلین دیئے گئے ہیں ۔ ایوارڈ ز حاصل کرنے والوں میں خواتین اسکائوٹ لیڈرز انیس بیگم، شازیہ نسرین بھی شامل ہیں ۔
اسکائوٹ ایوارڈ

ای پیپر دی نیشن