شاہ محمود ملاقات ، نئی حکومت سے قریبی تعلقات چاہتے ہیں ، وزیراعظم لی عمران کوفوج کرکے مبارک باد دینگے :چینی سفیر

Aug 17, 2018

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چین کے سفیر نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ چینی سفیر نے تحریک انصاف کی حکومت کیلئے نیم تمنائوں کا اظہار کیا۔ ملاقات میں پاک چین تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چینی سفیر نے کہا کہ ہماری قیادت پاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ قریبی مراسم کی خواہاں ہے۔ چینی وزیراعظم لی کی کیانگ بذات خود عمران خان سے بات کرنا چاہیں گے۔ چینی وزیراعظم 20 اگست کو چیئرمین تحریک انصاف کو ٹیلی فون پر بات کریں گے۔چینی وزیراعظم عمران خان کو بذات خود مبارکباد دیں گے۔ دونوں رہنما باہمی گفتگو میں دوطرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ شاہ محمود قریشی نے چین کے سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک چین تعلقات میں مزید نکھار لانے کی ضرورت ہے۔
چینی سفیر

مزیدخبریں