کراچی( کرائم رپورٹر) فیروز آباد میں منی چینجر آفس کے باہر کیش وین سے 60 لاکھ روپے مالیت کے امریکی ڈالر لوٹ لئے گئے واردات جمعرات کی دوپہر ہوئی جس کے بعد موٹرسائیکل پر سواسار تینوں ملزمان کسی مزاحمت کا سامنا کئے بغیر فرار ہوگئے جس منی چینجر آفس کی کیش وین سے رقم لوٹی گئی اس کا مالک سلیم سنگاپوری نامی تاجر بتایا جاتا ہے۔ آئی جی پولیس سندھ نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم د ے دیا اس کے علاوہ صدر میںلکی اسٹار کے نزدیک ایک دوسری واردات میں بینک سے نکلنے اولے جناح اسپتال کے ملازم سے بھی پانچ لاکھ روپے چھین لئے گئے۔ جب کہ لانڈھی میں مسلح ملزمان نے رقم چھیننے کے دوران مزاحمت پر ایک شخص گلبہار ولد مشتاق کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ادھر کورنگی انڈسٹریل ایریا میں مسلح ڈاکوئوں نے بسم اللہ عباسی اسٹورپر دھاوا بول کر ایک لاکھ روپے سے زائدرقم لوٹ لی ڈاکوئوں نے دکاندار ثاقب حسین کی مزاحمت پر ہوائی فائرنگ بھی کی اور فرار ہوگئے ۔
رقم لوٹ لی