اضافی فیس کی عدم ادائیگی پر سینکڑوں طلبہ کا نجی سکولز سے اخراج، ہائیکورٹ نے انتظامیہ کو فریق بنانے کی ہدایت کر دی

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سکولز کی اضافی فیسوں کی عدم ادائیگی پر نجی سکولز سے سینکڑوں طلباء کو نکالنے کیخلاف دائر درخواست پر درخواست گزار والدین کو متعلقہ سکولز انتظامیہ کو فریق بنانے کی ہدایت کر دی۔ ہائیکورٹ نے حیرت کا اظہار کیا کہ سینکڑوں بچوں کو سکول سے کیسے نکال دیا گیا۔ درخواست گزار والدین کے وکلا نے نشاندہی کی کہ عدالت نے اضافی فیسیں دینے سے روکا لیکن عدالتی احکامات کے باوجود سکولز انتظامیہ نے سزا کے طور پر بچوں کا نام سکولوں سے خارج کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن