سیاستدان محاذ آرائی سے گریز، توانائیاں عوام کی فلاح پر صرف کریں: عزیز الرحمان چن

Aug 17, 2018

لاہور( خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ وقت تقاضا ہے کہ سیاست دان محاز آرائی سے گریز کریں اور نان ایشوز میں الجھنے کی بجائے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے تمام تر توانائیں بروئے کار لائی جائیں ۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ محاز آرائی کی مخالفت کی ہے سیاست دان ماضی سے سبق سیکھیں اور ایک دوسرے کے خلاف غلط زبان استعمال کرنے سے گریز کریں، ن لیگ اور تحریک انصاف کی محاز آرائی اتحاد و یگانگت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو گی آصف علی زرداری کی مفاہمت کی سیاست، دانشمندی اور مدبرانہ حکمت عملی سے جمہوری حکومت نے اپنی مدت پوری کر رہی ہیں۔

مزیدخبریں