پاکستان کو امن کا گہوارہ ترقی خوشحالی کا مرکز بنائیں گے: چودھری عامر صدیق

Aug 17, 2018

لاہور(پ ر )مصری شاہ لوہا مارکیٹ میںپاکستان کے71ویں جشن آزادی کے حوالے سے شاندار تقریب منعقد کی گئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر چوہدری عامر صدیق نے کہا کہ ہمارے بڑوں نے بے انتہا قربانیوں کے بعد پاکستان کو حاصل کیا ہم بھی ملک کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، پاکستان قیامت تک قائم و دائم رہے گاہم یہ بھی عہد کرتے ہیں کہ ہم ملک سے رنگ و نسل کی لکیریں مٹا کر اور فرقوں کے تعصبات کو ختم کرکے قومی یکجہتی اور اتحاد کے ذریعے پاکستان کو امن کا گہوارہ اور ترقی و خوشحالی کا مرکز بنائیں گے۔پاکستان کو کلین اور گرین بنائیں گے۔ تقریب سے چوہدری بشیر کمبوہ،انعام، الحق بٹ،حاجی جمیل،حافظ باسط،سید پرویز شاہ اور حاجی اعجاز نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ہمیشہ محنت کی۔

مزیدخبریں