بورے والا، گگو منڈی (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) نواحی گائوں 301ای بی میں پندرہ روز قبل قتل ہونے والے دس سالہ حسن صدیق کا قاتل گرفتار۔ ملزم نے زیادتی کی ناکام کوشش پر دس سالہ حسن صدیق کو قتل کر دیا تھا۔ تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 301ای بی میں پندرہ روز قبل قتل ہونے والے دس سالہ حسن صدیق کے قاتل محمد عدیل کو گرفتار کر لیا۔ آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔ ڈی ایس پی حافظ خضر زمان نے بتایا کہ مقتول حسن صدیق مسجد میں قرآن پا ک کی تعلیم حاصل کرنے آیا تھا دو گھنٹے تک واپس نہ آنے پر اس کے ورثاء نے اس کی تلاش شروع کر دی تھی۔ نعش مسجد کی چھت سے برآمد ہو ئی تھی۔ ڈی پی او وہاڑی ناصر عزیز ورک نے پولیس کی ٹیم تشکیل دی تھی۔ ٹیم نے مسجد کے موذن محمد عدیل کو حراست میں لیا‘ اس سے تفتیش شروع کر دی ملزم محمد عدیل نے دوران تفتیش قبول کیا کہ اس نے زیادتی میں نا کامی اور شکایت کے ڈر سے حسن صدیق کو بے دردی سے قتل کر کے اس کی نعش مسجد کی ہی چھت پر پھینک دی تھی۔