صوابی ‘ملائشیاء میں برما کے باشندوں کا پا کستا نیوں پر حملہ‘ ہاتھ کاٹ دیئے

صوابی (نامہ نگار) ملائشیاء میں برما کے باشندوں نے حملہ کر کے زیدہ ضلع صوابی کے شہری کو ساتھی سمیت زخمی کر دیا۔ دونوں پر برما کے باشندوں نے تلوار سے وار کر کے ہاتھ کاٹ دیئے۔ قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر اپنے حلقے کے اس غریب زخمی محنت کش کے بارے میں فوری سفارتی سطح پر اقدامات اُٹھا نے کا مطالبہ۔ تاکہ مستقبل میں اس قسم کے ظالمانہ واقعات کا تدارک ہو سکے۔ بتایا گیا ہے کہ زیدہ ضلع صوابی کے شہری منظور اقبال ولد اعجاز باچا جو کہ محنت مزدوری کی غرض سے ملائشیاء میں مقیم ہے گذشتہ روز جب وہ اپنے کام میں مصروف تھے تو اس دوران برما کے باشندوں نے ان پر تلواروں سے حملہ کر کے نہ صرف منظور اقبال بلکہ ان کے ایک اور ساتھی کو بھی شدید زخمی کر کے ان کے ہاتھ کاٹ دیئے۔ان کو فوری طور پر وہاں مقیم پاکستانیوں نے ہسپتال منتقل کر دیا وہ گذشتہ پانچ روز سے ملائشیاء کے ہسپتال میں بے یار و مدد گار پڑے ہیں۔ وہاں مقیم پاکستانیوں نے بتایا کہ آئے روز ان پر حملے ہو رہے ہیں کبھی کسی کا ہاتھ کاٹ دیا جاتا ہے تو کبھی کسی کا پیر کاٹ دیا جاتا ہے اور یہاں کوئی ہمارا پوچھنے والا نہیں ملیشیاء میں مقیم پاکستانی سفارتخانہ بھی ہم پاکستانیوں کی کوئی مدد نہیں کر رہا ۔انہوں نے بتایا کہ آخر اس معصوم محنت کش نے کونسا گناہ کیا تھا کہ برما کے باشندوں نے دن دیہاڑے آکر ان کے ہاتھ کاٹ دیئے۔انہوں نے حکومت پاکستان اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر ہماری مدد کے لئے ملیشیاء میں قائم پاکستانی سفارتخانے سے بات کریں تاکہ ہمیں یہاں مدد مل سکے۔اس معصوم محنت کش کے ساتھ برما کے ظالم باشندوں نے جو ظلم کیا اسکی مثال دنیا میں نہیں ملتی ملاشیاء میں آئے روز پاکستانیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اگر حکومت پاکستان نے سفارتی سطح پر اس کی تدارک کے لئے عملی اقدامات نہ اُٹھائے تو مستقبل میں بھی اس قسم کے واقعات ہوتے رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...