پشاور(آن لائن) پشاور، مردان، ایبٹ آباد میں عیدالاضحیٰ کے بعد خواتین کے لئے 14پنک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خواتین عملے کی بھرتی ٹیسٹ کے ذریعے ہو گی مردان اور ایبٹ آباد میں 31بس سٹاپ قائم کئے گئے ہیں پشاور بس ٹرمینل سے پنک بسوں کی منتقلی کاکام گزشتہ روزسے شروع ہوگیا ہے 14بسوں میں سے 7پنک بسوںکو مردان اور 7پنک بسوں کو ایبٹ آباد منتقل کیا جارہاہے اور یکم ستمبر کے بعد خواتین ان پنک بس کے ذریعے سفر کر سکیں گی خواتین کے علاوہ مردوں کی پنک بس کے استعمال پرپابندی عائد کی گئی۔
پشاور، مردان، ایبٹ آباد میں عید کے بعد 14پنک بسیں چلانے کا فیصلہ
Aug 17, 2018