کوئٹہ(بیورو رپورٹ)بلوچستان کے علاقے سنجدی کوئلہ کان حادثے کے بعد18میں سے 16کانکنوں کی نعشیں نکال لی گئیں۔ ذرائع کے مطابق سنجدی کے علاقے کوئلہ کان میں گیس دھماکے کے باعث جاں بحق ہونے والے 18میں سے 16کانکنوں کی نعشیں نکال لی گئی ہیں دو کانکنوں کی نعشیں کل رات اور تین کانکنوں کی نعشیں جمعرات کی شام نکال لی گئیں جبکہ 2کانکنوں کی نعشیں تاحال کان میں موجود ہیں۔ مائنز ورکرز نے بتایا کہ علاقے میں بجلی کی بندش کے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ہے۔