اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) فافن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے 32 ارکان کا پیشہ صرف سیاست ہے۔ 24 ارکان لینڈ لارڈ، 15خواتین ہائوس وائف، 14 ارکان وکیل، 13 ارکان ڈاکٹرز، 11 ارکان معلم، ایک رکن نے خود کو میڈیا پرسن ظاہر کیا۔ قومی اسمبلی کے 132 ارکان پہلی دفعہ منتخب ہوئے۔ موجودہ اسمبلی میں گزشتہ اسمبلی کے 129 ارکان دوبارہ منتخب ہو کر آئے۔ چھبیس ارکان مسلسل تیسری بار منتخب ہو کر آئے۔ قومی اسمبلی کے 79 ارکان زراعت کے شعبے سے منسلک ہیں۔