اسلام آباد (صباح نیوز)الیکشن کمشن نے نگران وفاقی وزیرداخلہ اعظم خان اور نگران وزیراعلیٰ خیبرپی کے کے انتخابات پر تنقیدی بیانات کو مستردکردیا۔ الیکشن کمشن نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے ہم نے صاف ‘ شفاف اور بہترین انتخابات کرائے جس کی گواہی پوری دنیا دے رہی ہے۔ بدقسمتی سے جو لوگ صاف شفاف تاریخ کا حصہ بن نہ سکے اب تاریخ لکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس وقت یہ کہاں تھے جب الیکشن کمشن انتخابات منعقد کرا رہا تھا، حکومت میں شامل تھے ،کم ازکم غیر جانبداری سے کسی بھی نشاندہی کی توفیق رکھتے اور الیکشن کمشن کے نوٹس میں لے آتے،اس امر کا اظہارمیڈیا پر چلنے والے مبینہ انتخابی بیانات پرجمعرات کو الیکشن کمشن نے اپنے ردعمل میں کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پچھلے چند دنوں سے میڈیا پر نگران سیٹ اپ میں شامل نگران وفاقی وزیرداخلہ اعظم خان اور نگران وزیراعلیٰ خیبر پی کے دوست محمد سے منسوب بیانات پر مبنی خبریں چل رہی ہیںجن میں انہوں نے مبینہ طور سے انتخابات کی شفافیت پر تبصرہ کیا ہے۔ ان تبصروں پر الیکشن کمشن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نگران حکومتوں میں شامل دونوں وزراءکا مقصد ہی انتخابات کی شفافیت برقرار رکھنے میں الیکشن کمشن کو تعاون فراہم کرنا تھا۔
الیکشن کمشن
دنیاگواہ‘شفاف انتخابات کرائے‘وزراءکے بیانات مسترد کرتے ہیں: الیکشن کمشن
Aug 17, 2018