بیجنگ (اے ایف پی) کوالالمپور سے بیجنگ جانے والے لاپتہ ہونے والے طیارے میں سوار چینی باشندوں کے رشتہ دار رواں ہفتے ملائیشیا کا دورہ کریں گے اور انہوں نے کہا اس دورے کے دوران وزیراعظم مہاتیر سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ یہ طیارہ2014 میں لاپتہ ہوا اور اس میں 239 مسافر سوار تھے جس کا آج تک سراغ نہیں لگ سکا۔ بیجنگ میں ملائیشین سفارتخانے کے سامنے بیسیوں افراد نے جمع ہو کر مظاہرہ کیا اور ایک خط سفارتخانے کے حکام کے حوالے کیا جس میں ملاقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔