طاہرخان کی وفات پرجماعت اسلامی کے رہنمائوں کااظہارتعزیت

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رکن شوری وامیرضلع راولپنڈی شمس الرحمن سواتی،جنرل سیکرٹری ظفرالحسن جوئیہ،نائب امراء ضلع راجہ محمدجواد،امتیازعلی اسلم ،ڈاکٹرعثمان ظفر،محمدوقاص خان ،چوہدری عطاء ربانی ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام مجتبی عباسی،سیکرٹری اطلاعات انعامالحق اعوان سمیت دیگررہنمائوں نے سابق امیرجماعت اسلامی راولپنڈی وبزرگ رہنماطاہرخان کی وفات پران کے بیٹے رفاہ یونیورسٹی کے ایگزیکٹوڈائریکٹراسداللہ خان سمیت دیگرخاندان سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے بزرگ رہنما کی کراچی اورراولپنڈی میں خدمات پرانھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی ساری زندگی اللہ کے دین کے غلبے اوراسلام کی سربلندی کیلئے وقف کررکھی تھی اللہ ان کی مغفرت فرمائے اورجنت میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔

ای پیپر دی نیشن