نصرت فتح علی خان کی21ویں برسی ‘مزار پر چادریں چڑھائی گئیں

لاہور+فیصل آباد (کلچرل رپورٹر+نمائندہ خصوصی) استاد نصرت فتح علی خاں کی21ویں برسی گزشتہ روز ان کے مزار پر منائی گئی، جس میں ان کے شاگردوں اور متعدد شہریوں اور ان کے چاہنے والوں نے شرکت کی،مزار پر چادریںچڑھائی گئی،پھولوں کی منوں پتیاں نچھاور کی گئیں،فاتح خوانی اوردعائے مغفرت کی گئی اورلنگرتقسیم کیاگیا۔ بعدازاں گلوکارامین نصرت اور گلوکارمنظورمرزا نے خاں صاحب کے گائے ہوئے کلام گا کر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔تقریب کاانعقاد نصرت فتح علی خاں میموریل میوزیکل اکیڈمی لندن کے زیراہتمام کیا گیا تھا،پریس سیکرٹری ابرار حبیبی کے مطابق اس باربرسی پر حاجی اقبال نقیبی لندن میں مصروفیت کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکے۔اس موقع پر گلوکاروں نے اپنے جذبات کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نصرت فتح علی خاں ایک عظیم صوفی قوال تھے ،ان جیسا موسیقار اور گلوکار دوبارہ پیدا نہیں ہوسکتا۔وہ درویش صفت انسان تھے یہی وجہ ہے کہ ان کے انتقال کے 21سال بعد بھی آج بھی وہ لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن