نیب نے یوٹیلیٹی سٹوزر کارپوریشن کے پیسے دلوا دئیے

Aug 17, 2018

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان اور میسرز فارمکس پاکستان پرائیوٹ لمیٹڈ کے درمیان 1994میںـ یوٹیلیٹی ڈرگ سٹورز کے قیام کا معاہدہ ہوا تھا ان سٹورز کے ذریعے میسرز فارمکس مختلف دوائیاں مہیا کر تا تھا یہ لین دین دونو ں اداروں کے درمیان کافی عرصہ چلتا رہا لیکن نقصان کی وجہ سے اسکو بند کر دیا گیا ۔ بند کرنے کی وجہ سے میسرز فارمکس پاکستان کی طرف یوٹیلٹی سٹور ز کارپوریشن کے کچھ بقا یاجات کا مسئلہ بن گیا۔جس کی ریکوری کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے خاطر خواہ کوشش کی لیکن یہ بقایاجات نہیں ملے۔یوٹیلیٹی سٹورز نے فارمکس کے خلاف قانونی کاروائی کی ۔ جسکی وجہ سے معاملہ PACپبلک اکاوٗنٹ کمیٹی میں چلا گیا PACنے معاملے کی چھان بین کے بعد کیس نیب راولپنڈی کو ریفر کر دیا اور نیب نے اس کیس کیے لیے محمد شیر احمد خان سینئر انوسٹٹیگیشن آ فیسر کو تعینات کر دیا جنہوںنے بہت پرانے کیس کو حل کر دیا ، اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو انکے بہت پرانے بقایا جات 49,31,250/-میسرز فارمکس پاکستان کی طرف سے بمہ منافع ریکور کروادئیے ۔یہ سب نیب اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ اور لیگل ٹیم کی انتھک محنت اور خصوصی کاوشوں سے ممکن ہوا ہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز

مزیدخبریں