حکمران تنازعہ کشمیراجاگرکرنے کے ساتھ ساتھ واضح دوٹوک پالیسی اختیار کریں :خالدمحمود

Aug 17, 2018

برمنگھم(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ پاکستانیوںاور کشمیریوں کاآپس میںمضبوط رشتہ اسلام کا ہے ، پاکستان دو قومی نظریے کی بنیاد پر معرض وجود میںآیا کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں مضبوط ،مستحکم ،جمہوری اور اسلامی پاکستان کشمیر کی آزادی کاضمامن ہے کشمیر انتہائی مشکل اور نامسائد حالات میں آزادی کی جنگ کو جاری رکھے ہوئے اہل پاکستان کشمیریوں کی پشت پر کھڑے ہیں حکمرانوں کو محض مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی بجائے مسئلہ کے حل کے لیے ٹھوس اور دو ٹوک پالیسی اختیار کر نی چاہئے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے برمنگھم میں منعقدہ عظیم الشان یوم آزادی پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی ایک نعمت ہے جشن آزادیپاکستان اس وقت ہے ادھورہ ہے جب تک کشمیر کے مظلوم اور محکوم عوام آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ نہیں بن جاتے کشمیر نوجوان پاکستان کا یوم آزادی مناتے ہیں پاکستان کے پرچم کو سلامی دیتے اور بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منا کربھارت کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ کشمیری بھارت کے غاصبانہ قبضہ اور فوجی تسلط کو تسلیم نہیں کرتے۔ ڈاکٹر خالد نے کہا کہ برطانیہ میں آباد پاکستانی اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی پاکستان میں عدل اور امن چاہتے ہے پاکستان کے حالات سے فکر مند ہے نئی نسل کو پاکستان کے ساتھ وابستہ رکھنے کی ضرورت ہے پاکستان جس طرح ایک عظیم ملک ہے اسے ایک نڈر اور جرات مند قیادت کی بھی ضرورت ہے جو پاکستان کے قیام کے مقاصد پورے کر سکے تاکہ پاکستان کا نام دنیا میں بلند ہو کشمیر عوام بھی آزاد ہو کر پاکستان حصہ بن جائیں اور یہ ملک ایک مضبوط قوت بن کر دنیا میں اپنا نام پیدا کر سکے اس کے لیے برطانیہ اور یورپ میں آباد پاکستانیوںکو اپنا کلیدی اور اہم کردار ادا کرنا ہوگا اور دو قومی نظریے کو اجاگر کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں