صدر شی جن پھنگ کی نئی کتاب شائع ہو گئی غربت میں کمی بارے نظریات پیش کئے گئے ہیں

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا) صدر شی جن پھنگ کے افکار اور نظریات پر مشتمل نئی کتاب منظر عام پر آ گئی ہے،کتاب میں صدر شی جن پھنگ جو چینی کمیونسٹ پارٹی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں کے غربت میں کمی کے بارے میں نظریات پیش کئے گئے ہیں،کتاب چینی کمیونسٹ پارٹی مرکزی کمیٹی کے پارٹی کی تاریخ اور ادبی تحقیق کے ادارے اور سٹیٹ کونسل لیڈنگ گروپ آفس برائے غربت میں کمی نے مرتب کی ہے۔کتاب ملک بھر میں تقسیم کی جائیگی۔کتاب میں 242تقریریں اور خطالبات ہیں،60دستاویزات اور رپورٹس بھی شامل کی گئیں ہیں۔جن کا تعلق15نومبر2012اور جون 2018سے ہے۔ایسے کئی خطابات اور تقریریں ہیں جو پہلی بار اس کتاب میں شائع کی گئیں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن