مظفرگڑھ‘ محسن وال‘ وہاڑی‘ دینا پور(نامہ نگار‘ خبر نگار) تھانہ قریشی کے علاقے واں پتافی میں زمینوں کوپانی لگانے کے تنازع پر2گروپوں میں تصادم ہو گیا جس میں تھپڑوں ،گھونسوں اور چھریوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں اصغر نامی شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 4افرادساجد،وسیم ،ریاض اور ظفرزخمی ہوگئے ۔واقعہ کے بعد پولیس نے مقتول اصغر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیوہسپتال مظفرگڑھ منتقل کیاجبکہ2افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ دریں اثناء میاں چنوں کے نواحی علاقہ اقبال نگر کے قریب نیشنل ہائی وے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نصیب ڈوگر کو قتل کردیا اور ملزم فرارہوگئے۔ تھانہ صدرکی حدود22والاپل پرپاکپتن کینال سے نامعلوم شخص کی تشددزدہ ہاتھ پاؤں بندھی نعش برآمد،پولیس تھانہ صدرکاکہناہے کہ بظاہرنامعلوم شخص کونامعلوم ملزمان نے ہاتھ پاؤں باندھ کرتشددکیااور قتل کرنے کے بعدنعش پاکپتن کینال میں پھینک دی نعش بری طرح بھول چکی ہے تاہم اس وقت تک شناخت کے قابل ہے لیکن تفتیش کے بعد ہی پتہ چل سکے گا اورقتل کی وجہ کیاہے پولیس تھانہ صدرنے رپٹ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے جبکہ نعش پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیوہسپتال شفٹ کردی گئی ہے۔ نواحی علاقے کا رہائشی محمد وسیم گھر سے ایک روز قبل غائب تھا جو مرگی کا مریض بتایا جاتا ہے جس کے بارے میں علم ہوا کہ وہ نہر میں گرگیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا گیا کہ وہ مرگی کا دورہ پڑے پر نہر میں گر کر جان بحق ہوا ہے۔اطلاع پر ریسیکو ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اس کی نعش نہر نکال کر ورثاء کے حوالے کردی ہے۔
پانی تنازعہ پر ایک شخص قتل، دوسرے کو نامعلوم افرد نے ماردیا، 2 کی نہروں سے نعشیں برآمد
Aug 17, 2018