سابق امیر جماعت اسلامی راولپنڈی شہر محمد طاہر خان سپردخاک

راولپنڈی( نوائے وقت رپورٹ ) سابق امیر جماعت اسلامی راولپنڈی شہر محمد طاہر خان مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔ان کی نماز جنازہ جمعرات کو مرکزی جامع مسجد ویسٹریج بازار سے متصل ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں جماعت اسلامی
 کے عہدیداران اور کارکنان ٗدوست ٗ احباب اور خاندان کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔بعد ازاں محمد طاہر خان کی میت کو ریس کورس آرمی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن