وزیراعظم کے انتخاب نے اپوزیشن کے اتحاد کا شیرازہ بکھیردیا، شہبازشریف کو پیپلزپارٹی کی جانب سے ایک ووٹ بھی نہ ملا، شہبازشریف کی پیپلزپارٹی کو ایوان میں منانے کی آخری کوشش بھی ناکام رہی، بلاول بھٹو سے مصافحہ بھی کام نہ آیا، پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کے انتخاب سے لاتعلقی کا اظہار کیا. وزیراعظم کے لیے ووٹنگ کے دوران پیپلزپارٹی کے اراکین قومی اسمبلی اپنی نشستوں پر بیٹھے رہے، پیپلز پارٹی کی جانب سے ن لیگ سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وزیراعظم کا امیدوار تبدیل کیا جائے، سابق حکمران جماعت شہباز شریف کو ہی امیدوار بنانے پر بضد رہی جس کی وجہ سے اپوزیشن کے اتحاد کی ہنڈیا قومی اسمبلی کے چوراہے میں پھوٹ گئی، اب دیکھنا ہوگا کہ کپتان کو ٹف ٹائم دینے کے لیے کوئی نیا میثاق جمہوریت ہوتا ہے یا پھر دونوں اپوزیشن جماعتیں اپنے اپنے انداز سے اپوزیشن کرتی ہیں ۔