لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان بیکریز ایسوسی ایشن نے مختلف مصنوعات کی قیمتوں میں تین ماہ کے دوران دوسری بار اضافہ کردیا۔ سینڈوچ بریڈ 10روپے اضافے سے 125روپے، وائٹ بریڈ لارج 10روپے سے 100روپے، وائٹ بریڈ میڈیم 5روپے اضافے 75روپے، وائٹ بریڈ سٹینڈرڈ5روپے اضافے سے 55روپے، وائٹ بریڈ منی 5روپے اضافے سے 35روپے، ملکی بریڈ لارج 10روپے اضافے سے 100روپے، ملکی بریڈ سٹینڈرڈ 5روپے اضافے سے 55روپے، ملکی بریڈ منی5رو پے اضافے سے 35روپے،ملکی بریڈ منی 5روپے اضافے سے35روپے، برائون بریڈ سٹینڈرڈ 10روپے اضافے سے 70روپے، بریڈ چار پیسز لارج اور سمال کی قیمتیں بالترتیب 18اور15روپے بر قرار رکھی گئی ہیں۔ فروٹ بن 5روپے اضافے سے 25روپے، سکول بن 3روپے اضافے سے 15روپے، شیر مال 5روپے اضافے سے 30روپے،شوارما چار پیسز 50روپے، برگر بن لانگ چار پیسز 5روپے اضافے سے 60روپے،برگر بن لانگ دو پیسز 5روپے اضافے سے 35روپے،رس لارج15روپے اضافے سے 130روپے،رس سٹینڈرڈ پلو پیک 5روپے اضافے سے 65روپے، رس برائون سٹینڈرڈ5روپے اضافے سے 75روپے، باقر خانی دو پیسز 5روپے اضافے سے50روپے،بیکری لارج بریڈ 5روپے اضافے سے 65روپے،گول رس 10روپے اضافے سے 60روپے ، رس ٹرے 10روپے اضافے سے 100روپے ہوگئی۔ نئی قیمتوں پر سپلائی اور فروخت شروع کر دی گئی ہے۔