را ایجنٹ اجیت دوال پاکستان اور مسلمانوں کے ساتھ دشمنی اور تعصب کے لیے مشہور

Aug 17, 2019

اسلام آباد ( جاوید صدیق) مودی کا دست راست اور اس کا سیکورٹی ایڈوائزر اجیت دوال گزشتہ بارہ دن سے مقبوضہ کشمیر میں سیکورٹی کاانچارج ہے اور اس کی نگرانی میں مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگایا گیا اور کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لئے تمام غیر انسانی حربے استعمال کئے گئے۔ کشمیریوں کا دنیا سے رابطہ کاٹ کر انہیں گھروں میں محصور کر دیا گیا۔ اجیت دوال کی ہدایت پر غیر ملکی میڈیا کی ٹیموں کو مقبوضہ کشمیر میں داخل نہیں ہونے دیا گیا اس کے باوجود انٹرنیشنل میڈیا کے مختلف ذرائع سے مقبوضہ علاقے کی صورت حال کے بارے میں رپورٹیس حاصل کرکے انہیں ساری دنیا تک پہنچایا۔ اجیت دوال ’’را‘‘ کے لئے کام کرتا رہا ہے۔ وہ پاکستان اور مسلمانوں کے ساتھ دشمنی اور تعصب کے لیے مشہور ہے ۔ اجیت دوال نے شویباں کا مختصر دورہ کرکے چند کشمیریوں سے ملاقات کی تصویر بھی بنوائی جس پر کانگریس کے راہنما غلام نبی آزاد نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’پیسے دے کر کسی کو بھی خریدا جاسکتا ہے‘‘۔

مزیدخبریں