حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر 18 اگست کو پلانٹ فار پاکستان ڈے منانے کا فیصلہ

اسلام آباد(صباح نیوز) تحریک انصاف کی حکومت کا ایک سالہ مکمل ہونے پر وفاقی حکومت نے پلانٹ فار پاکستان ڈے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اٹھارہ اگست کو لاہور میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کریں گے،وزیر اعظم کی ہدایت پر اسی روز پنجاب سمیت ملک بھرمیں تین کروڑ پودے مفت تقسیم کئے جائیں گے جبکہ اس موقع پر وزیر اعظم قوم سے خطاب بھی کریں گے۔وزیر اعظم کی ہدایت پر 18 اگست کو ملک بھر کے تمام اضلاع میں سرکاری سطح پرتقاریب منعقد ہوں گی جبکہ اپنے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان ایک سالہ حکومتی کارکردگی سے متعلق قوم کو اعتماد میں بھی لیں گے۔واضح رہے کہ پانچ اگست کو اسلام آباد میں شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا پانچ سال میں ہم نے کے پی میں ایک ارب درخت لگائے، عالمی تنظیم نے ہماری کوشش کااعتراف کیا، عالمی تنظیم نے تسلیم کیاکہ کے پی میں درخت 6.5 فیصد تک بڑھے۔۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک اچھا پاکستان دینا ہے توسب کومہم میں شرکت کرنی ہوگی، ہرپاکستانی کم ازکم دو پودے ضرور لگائے، عہد کریں کہ 18اگست تک بڑے بچے سب نے دو پودے لگانے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...