بھارتی فوج کا میجر جنرل خاتون کو جنسی ہراساں کرنے پر برطرف

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی فوج کے میجر جنرل کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں کورٹ مارشل کرتے ہوئے نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے اور انہیں پنشن بھی نہیں دی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کی آسام رائفلز میں خدمات انجام دینے والے میجر جنرل آر ایس جسوال کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی جاری تھی جس کی آج بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے تصدیق کردی ہے۔ بھارتی فوج کے میجر جنرل پر کیپٹن رینک کی خاتون نے ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے تھے، البتہ افسر نے ان الزامات کو مسترد کردیا تھا۔ بھارتی آرمی چیف نے آر ایس جسوال کی برطرفی کے حکم نامے پر جولائی میں دستخط کر دیئے تھے البتہ آج اس کی باقاعدہ طور پر منظوری دے دی گئی۔ آرمی آفیشلز نے بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ آرمی چیف جنرل بپن راوت نے آفیسر کو دی گئی سزا کی تصدیق کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...