ایف بی آر نے غیررجسٹرڈ کاروباری افرادکوپکڑنے کیلئے عوام سے مدد مانگ لی

لاہور (کامرس رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کو پکڑنے کیلئے عوام سے مدد مانگ لی۔ایف بی آڑ نے سیلز ٹیکس نیٹ میں رجسٹریشن کے بغیر سیلز ٹیکس وصولی کی شکایت پر سرکلر جاری کردیا ہے جس کے مطابق صرف سیلز ٹیکس رجسٹریشن رکھنے والا کاروباری فرد ہی سیلز ٹیکس وصولی کرسکتا ہے۔ایسی رسید جس پر سیلز ٹیکس نمبر کا اندراج نہ ہو عوام وہاں سیلز ٹیکس ادانہ کریں۔این ٹی این نمبر،سیلز ٹیکس رجسٹرڈ نمبر کا متبادل نہیں ہے۔عوام غیر رجسٹرڈ ہونے کے باوجود سیلز ٹیکس لینے والے کاروباری افراد کی نشاندہی کریں ۔شہری ایف بی آر کی قائم کردہ ہیلپ لائن 111772772 پر مطلع کرسکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن