کشمیر کی آزادی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے:نثارعلی خان

لاہور(خصوصی نامہ نگار)چیئرمین حید ری ٹر سٹ حاجی نثار علی خان نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید الفا ظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ کشمیر ہما ری شہ رگ ہے۔ہم اس کی آزادی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔مسجد میں امام بارگاہ حیدری ٹرسٹ کھاڑک میں نمازِ جمعہ کے اجتماع جس میں سینکڑوں افرا د نے شر کت کی سے خطاب کرتے ہو ئے انھوں نے کہا کہ پوری شعیہ قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔عالمی امن پسند قو تیں کشمیر کی آزادی اور قیام ِ امن کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

ای پیپر دی نیشن