اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پی پی پی سنٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مسلہ کشمیر پر چین کے سوا کوئی ملک ایسا نہیں ہے جس نے پاکستان کی حمائت کی ہو ،چین کا اپنا لداخ کا بھی ایشو موجود ہے ،کچھ مسلم ممالک نے بھی اسے بھارت کا اندرونی مسئلہ کہا ہے ،حکمران ملک کے مقدمہ کو کھڑا نہیں کر رہے ہیں اور صرف ٹوئٹ کر کے مسلہ کشمیر کو حل نہیں کیا جا سکتا،صدر ٹرمپ کی ایک شاباش پر حکومت ورلڈ کپ کا ڈھول بجاتی آگئی ،حکومت کی پالیساں ناقص ہیں اور لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ مسلہ کو حصہ بن رہے ہیں ،احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ 68دن کے فزیکل ریمانڈ کے بعد کیا نتیجہ نکالا ہے ؟قمر زمان کائرہ نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ،انھوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی پھر سر اٹھا رہی ہے ،کچھ دنوں سے واقعات ہو رہے ہیں ،گزشتہ روز مسجد پر حملہ ہو ا،اس کی مذمت کرتے ہیں ،پی پی پی دہشت گردی کا شکار رہی ہے ،اس لئے دہشت گردی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے،حکومت آنکھیں کھولے اور دہشت گردی کے عفریت پر جو دوبارہ سر اٹھا رہا ہے پر قابو پائے،انہوں نے کہا کہ مقبوجہ کشمیر کی صورتحال بنی ہوئی ہے ، ایل اور سی پر حملے ہو رہے ہیں ،گذشتہ روز بھی ایک جوان کی شہادت کی خبر ہے ،ہندوستان بلا جواز فائرنگ کر رہا ہے ،دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے،12تیرہ دن ہو گئے مقبوضہ کشمیر میں کر فیو ہے ،حکومت پتہ نہیں کہ کس بے حسی کا شکار ہے ،وزیراعظم کہتے ہیں کہ بتائیں کیا کروں،وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ سلامتی کونسل کا اجلاس ہو رہا ہے اور لوگ پھولوں کا ہار لے کر نہیں کھڑے ،قوم کا بتائین کہاس سے قبل احمقوں کی جنت میں رہ رہے تھے ،یہ کیسی حکومت ہے اور کس قسم کا پیغام دے رہی ہے ،حکومت کے ہاتھ پائوں پھولے ہوئے ہیں ،مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہے بھارت کے اندر لوگ کہہ رہے ہیں کہ کشمیر کو بڑی جیل میں بدل دیا گیا ہے ،ٹوئٹ کرنے سے مسلے حل نہیں ہوتے ،ملکوں، ملکوں جاتے اور معاملہ کو اٹھایا جاتا۔
ٹوئٹ سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوسکتا،ٹرمپ کی ایک شاباش پر حکومت ورلڈ کپ کا ڈھول بجاتی آگئی ،کائرہ
Aug 17, 2019