اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) شہدائے بہاولپور کی 31ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی سابق صدر جنرل ضیاالحق کے مزار پرآج سہ پہر مرکزی تقریب منعقد ہو گی پاکستان مسلم لیگ (ض) کے صدر محمد اعجاز الحق کی قیادت میں جلوس جنرل ضیا الحق کے مزار پر پہنچے گا جب کہ اس سے قبل ایف نائن پارک میں سیمینار ہو گا جس میں شہدائے بہاولپور کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا