راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے)وزیر کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ہدایت کی ہے کہ حلقے کی تمام سڑکوں اور چوراہوںسے رکاوٹیں دور کر کے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیئے ہنگامی اقدامات کیئے جائیں مریضوں, زخمیوں کو بروقت طبی مراکز,, طلباء و طالبات کو تعلیمی اداروں تک پہنچنے , خواتین , بزرگوں اور بچوں کو اپنے روز مرہ کی امور کی انجام دہی میںدشواری کا باعث بننے والے عوامل کا فی الفور خاتمہ کرایا جائے کھنہ روڈ , چراہ روڈ سمیت دیگر تمام سڑکوں پر بننے والے گڑھوں کو پر کرنے کے لیئے پیچ ورک کیا جائے یو سی 70,71,72,73 سمیت تمام یونین کونسلوں کے بقیہ ماندہ گھروں اور علاقوں میں پینے کے پانی اور موسم سرما سے قبل سوئی گیس کی فراہمی کے لیئے بھرپور اقدامات کیے جائیںانہو ںنے یہ ہدایات اپنے حلقے کے دورے کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت اور متعلقہ سرکاری حکام کو جاری کرتے ہوئے دیںصوبائی وزیر اس موقع پراظہر عباسی کے گھر گئے اور گزشتہ دنوں وفات پا جانے والی ان کی ہمشیرہ کی وفات پر ان سے تعزیت کی وزیر کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان نے تحریک انصاف کی مقامی قیادت کو ہدایت کی کہ حلقہ پی پی 17 بالخصوص یونین کونسل 70,71,72,73 اور شکریال کے دیگر ملحقہ وارڈوں میں موسم سرما سے پہلے سوئی گیس کی پائپ لائنوں کی تنصیب سمیت دیگر امور مکمل کروائے جائیں تاکہ شہریو ںکو موسم سرما میں سوئی گیس کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
کھنہ اور چراہ روڈ سمیت تمام سڑکوں پرپیچ ورک کیا جائے صوبائی وزیر کالونیز
Aug 17, 2019