کراچی ( اسپورٹس رپورٹر )قومی کرکٹر حسن علی نے اپنی نکاح کی تقریب کے لئے کرکٹ بورڈ سے ایک ہفتے کی چھٹی مانگ لی، ان کے نکاح کی تقریب 20 اگست کو بھارتی لڑکی سامعہ سے دبئی میں ہونا طے پائی ہے۔پی سی بی نے 19 اگست کو پری سیزن کیمپ کیلئے 20 کھلاڑیوں کو طلب کر رکھا ہے جن کا 20اور21اگست کو فٹنس ٹیسٹ بھی لیا جانا ہے ۔حسن علی نے پری سیزن کیمپ 27 اگست کو جوائن کرنے کی درخواست دی ہے۔ ان کا فٹنس ٹیسٹ بعد میں لیا جائے گا۔ کھلاڑیوں کو 19اگست کونیشنل کرکٹ اکیڈمی رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کیمپ کا کمانڈنٹ مصباح الحق کو مقرر کیا گیا ہے۔