کشمیرمیں بھارتی سامراج کے ظلم وتشددکے ہاتھوں انسانیت آج سسک رہی ہے، تنظیم شیعہ آئمہ مساجد

Aug 17, 2019

راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی )تنظیم شیعہ آئمہ پاکستان کی جانب سے کشمیریو ں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے جمعہ اجتماعات میں خطباء حضرات نے مسئلہ کشمیرکاواحدحل اقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیریوںکی امنگوں کے مطابق استصواب رائے اورحق خوداداریت کی ادائیگی قراردیتے ہوئے واضح کیاکہ بھارت اوراسکے سرپرست ذہن نشین رکھیں کہ وہ جتنے چاہے حربے اورہتھکنڈے استعمال کریں کشمیریوں کی آوازکوہرگزنہیں دبائو سکتے اورانہیں راہ حریت وآزادی سے نہیں ہٹا سکتے۔ تنظیم کے چیئرمین علامہ سیدتصورحسین نقوی نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنی غیور افواج کیساتھ ہیں اور بھارت کو خطے کا تھانیدار بنانے کی سازشیں کامیاب نہیں ہو نے دینگے ، ہر قسم کی جارحیت کے مقابلے کیلئے قوم پوری طرح تیار اور متحد ہے ۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ بھارت کے مذموم عزائم اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کر کے دشمن کی حقیقت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کا بچہ بچہ ارض وطن کے دفاع کیلئے اپنی جان وارنے کو تیار ہے۔انہوں نے کہاکہ شہادت کو مسکرا کر چومنے والے کشمیریوں کی زبان پر جاری لبیک یا حسین ؑ اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھارتی استبداد کی شکست کا اعلان ہے۔ جامع مسجد شاہ خراسان میں تنظیم شیعہ آئمہ مساجدکے جنرل سیکرٹری علامہ سیدعلی رضازیدی القمی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مظالم سے جنگی جرائم بھی شرما رہے ہیں لیکن کوئی عالمی عدالت کشمیریوں کی آواز پر کان دھرنے کو تیار نہیں جو یہ ثابت کرتا ہے کہ اس وقت دنیا میں جنگل کا قانون نافذ ہے پوری دنیا کان کھول کر سن لے کہ دنیا کی تمام ترطاقتیں اپنے ہر جدید اور مہلک ترین ہتھیاروں سے لیس ہو کر بھی مظلوموں کا راستہ نہیں روک سکتیں۔انہوں نے کہاکہ مظلوم کشمیری اپنی جدوجہد جاری رکھیں صرف پاکستانی ہی نہیں دنیا کا ہر غیرت مند اور باضمیر انسان ان کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہے ، مظلوموں کی فتح کا الہی وعدہ ضرور پورا ہو کر رہے گاکوئی مودی ٹرمپ اور نیتن یاہو جیسا یزید حسین ابن علی ؑ کے نام لیواحریت پسندوں کو شکست نہیں دے سکتا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ا قوام متحدہ بھارت کو جنگی مجرم قرار دے کر کاروائی کرے ۔

مزیدخبریں