لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکار عابد خان مرحوم کی 19ویں برسی 20اگست کو منائی جائے گی۔ عابد خان کا شمار ملک کے معروف مزاحیہ فنکاروں میں ہوتا تھا۔ انہیں مزاح پر بھر پور عبور حاصل تھا جس کے باعث و ہ دوستوں کی سنگت میں بہت ہر دلعزیز تھے۔ انہوںنے اپنے طویل فنی سفرکے دوران سینکڑوں سٹیج ڈراموں ، کئی ٹی وی پروگرامات اور فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ وہ بطور میزبان ٹی وی پر کئی پنجابی پروگرام بھی کرچکے ہیں۔