لاہور(کلچرل رپورٹر)جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں راولپنڈی آرٹس کونسل نے آزادی میوزیکل نائٹ کا انعقاد کیا جس میں مقامی فنکاروں نے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔ میوزیکل نائٹ میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ معروف آرٹسٹ مسعود خواجہ نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔اس موقع پر گلوکاروں نے ملی نغموں کے ذریعے وطن سے محبت کا اظہار کیا۔ پرفارم کرنے والو ںمیں سیدہ بشریٰ، لاریب طاہر، حمزہ علی، ارم عباسی، آسیہ ظفر، ماسٹرمجید، بینش، احتشام، رضوان جان، وزیرعلی، شرجیل، ہدساہ یاد، میمونہ مشتاق، ماجدعلی، عامر شہزاد، مشل نورین، عاصم علی، بلال ارشد اور دیگر شامل تھے۔
جشن آزادی تقریبات‘ راولپنڈی آرٹس کونسل میں میوزیکل نائٹ
Aug 17, 2019