لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف پاپ گلوکار اوراداکار علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر کا نیا ویڈیو سانگ’’ ایک اور ایک تین‘‘ سوشل میڈیا پرشائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔چند روزمیںممرکوزہ نغمے کو 47 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں ۔دانیال ظفر کے ویڈیو سانگ میں ہانیہ عامر اپنے منفرد انداز میں نظر آرہی ہیں۔اس کی ڈائریکشن عبداللہ ہارث نے دی ہے ۔گانے کی موسیقی دانیال ظفر نے خود ترتیب دی ہے ۔علی ظفر نے اپنے بھائی کی محنت کو سراہتے ہوئے دانیال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔علی ظفر کا کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں کہ دانیال میرے ریکارڈ توڑتے ہیں یا نہیں ۔علی ظفر نے اپنے بھائی کے ویڈیوسانگ کو اپنے تمام سوشل میڈیا اکاونٹس پر پوسٹ بھی کیا۔