چین نے تائیوان کوامریکی ہتھیاروں کی فروخت کی مخالفت کی ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان Hua Chunyingنے ایک بیان میں امریکہ پر زور دیاکہ وہ تائیوان کو ہتھیاروں کی فراہمی اور اس کے ساتھ فوجی رابطے ترک کردے ورنہ چین یقینی طورپرجوابی اقدامات کرے گا۔انہوں نے یہ بیان اس معاملے پراپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے دیاکہ امریکہ تائیوان کو آٹھ ارب ڈالرمالیت کے ایف سولہ لڑاکاجیٹ طیارے فروخت کررہاہے۔