کابل (آن لائن) افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 4سکیورٹی اہلکار اور آٹھ طالبان ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ فاریاب کے ضلع قیصر میں سیکیورٹی فورسز اور فریقین کے درمیان لڑائی چھ گھنٹوں تک جاری رہی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ لوغر میں طالبان گروپ کے ملٹری آپریشن کا انچارج طالبان کمانڈر مولوی قدرت اﷲ افغان فورسز کے خصوصی آپریشن کے دوران مارا گیا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان کمانڈر اہم دہشتگردانہ حملوں میں ملوث تھا اور کمانڈر کی ہلاکت طالبان گروپ کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے ۔